Games

ابرار نوید پیرزادہ خیبر پختونخوا شطرنج ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ابرار نوید پیرزادہ خیبر پختونخوا شطرنج ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

پشاور۔ خیبر پختونخوا شطرنج ایسوسی ایشن کے انتخابات پشاور میں منعقد ہوئے، جن میں ابرار نوید پیرزادہ کو 2025 تا 2029 کی مدت کے لیے بلا مقابلہ دوبارہ صدر منتخب کر لیا گیا۔

ان کے ہمراہ پوری قیادت کی ٹیم بھی بلامقابلہ منتخب ہوئی، جو ایسوسی ایشن کے اندر اعتماد، اتحاد اور ہم آہنگی کا مظہر ہے۔یہ انتخابی عمل ایڈووکیٹ پشاور ہائی کورٹ عبدالرف خان غوری کی نگرانی میں بطور الیکشن کمشنر مکمل ہوا،

جب کہ پاکستان شطرنج فیڈریشن (CFP) کے نمائندے اقتدار الدین نے بطور مبصر شرکت کر کے عمل کی شفافیت اور جمہوری اقدار کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا۔

نو منتخب عہدیداران میںصدر،ابرار نوید پیرزادہ، سینئر نائب صدر، جنید الحق ،عزیزنائب صدور، محمد وقار، ملک انیس، طارق عزیز، محترمہ شنیلہ ادریس جنرل سیکریٹری، محمد ہمایوںجوائنٹ سیکریٹری، سعد آفریدی (ضلع خیبر)پریس سیکریٹری،

ہاشم خان فنانس سیکریٹری، جلیل خانایگزیکٹو ممبرز، تمام اضلاع کے نمائندگان منتخب ھوئے ادارے کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات معروف قانون دان عارف یوسف ایڈووکیٹ کو KPCA کا سرپرستِ اعلیٰatron-in-Chief) مقرر کیا گیا ہے،

جب کہ پرویز علی ( ریٹائرڈ ) ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کو ایسوسی ایشن کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈووکیٹ ملک سلمان اور ایڈووکیٹ عرفان اللہ بھی ایگزیکٹو ممبرز منتخب ہوئے ہیں۔ یہ تقرریاں ادارے کی قانونی و تنظیمی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!