کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں شہریوں نے ان کا استقبال کیا۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی مرحلہ وار وطن واپس پہنچیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دورہ کامیاب رہا جس پر خوشی ہے تمام کھلاڑیوں نے ...
مزید پڑھیں »مصنف کی تحاریر : newseditor
سپر باکسنگ لیگ کے لیے گوجرانوالہ کے بعد لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز بھی مکمل
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپر باکسنگ لیگ کے لیے گوجرانوالہ کے بعد لاہور کی ٹیم کے ٹرائلز بھی مکمل ہوگئے، 10 مرد اور 2 خواتین باکسرز پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں باکسرز کے ٹرائلز جاری ہیں، ٹرائلز کے ذریعے لاہور کی ...
مزید پڑھیں »ہانگ کانگ: ورلڈ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کا آغاز
ہانگ کانگ(سپورٹس لنک رپورٹ) ہانگ کانگ میں ورلڈ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ دو ہزار اٹھارہ کا آغاز ہو گیا۔ہانگ کانگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 23 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے گروپ کو قائداعظم محمد علی جناح کے نام کی مناسبت سے جناح گروپ کا ...
مزید پڑھیں »ایشین گیمز،قومی سکواش ٹیم 14کو انڈونیشیا جائیگی
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی سکواش ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لئے 14اگست کو انڈونیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق ایشین گیمز 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوں گے۔ جس میں 4 مرد اور تین خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مرد کھلاڑیوں میں ...
مزید پڑھیں »نیوزی لینڈ نے رگبی ورلڈ کپ جیت لیا
ویلنگٹن۔ () دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے رگبی ورلڈ کپ سیونز 2018ء ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو فیصلہ کن معرکے میں شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ وہ مسلسل دو مرتبہ ورلڈ سیونز ٹائٹلز جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔رگبی ورلڈ کپ سیونز ٹورنامنٹ کے فائنل میں ...
مزید پڑھیں »ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا باعث فخر،دیمتھ کرونارتنے
کولمبو۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین دیمتھ کرونارتنے نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، 20 سے 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز ...
مزید پڑھیں »ایشین گیمز،،انعام بٹ فٹ یا ان فٹ ،،،نیا تنازع سامنے آگیا
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد گولڈ میڈل حاصل کرنے والے محمد انعام بٹ اگلے ماہ جکارتہ میں منعقد ہونے والی گیمزمیں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرینگے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو اس بارے آگاہ کر دیا ہے۔ پی او اے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ...
مزید پڑھیں »بھارت غیر محفوظ،،سوئس سکواش پلیئر کا آنے سے انکار
نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)سوئٹزرلینڈ کی ٹاپ رینکڈ اسکواش پلیئر ایمبرے الینکس نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوئس دستے میں ایمبرے شامل نہیں ہیں،والدین نے انھیں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے سے روک ...
مزید پڑھیں »ورلڈتائیکوانڈو جی ون کوریا اوپن ،،پاکستانی بچوں نے کمال کردیا
جو جو آئس لینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر تائیکوانڈو پلئیرز نے کوریا کے جزیرہ جُو جو آئس لینڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈتائیکوانڈو جی ون کوریا اوپن کے مقابلوں میں دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے ہیں۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سر براہ کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق پاکستان کے جونئیر کھلاڑیوں عبدل بادی ...
مزید پڑھیں »ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،بھارتی ٹیم شرکت کیلئے ہچکچاہٹ کا شکار
دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)متحدہ عرب امارات میں ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت سے بھارتی ٹیم ہچکچاہٹ کا شکار ہے جبکہ ٹورنامنٹ بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کرسکتا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے ...
مزید پڑھیں »