اسلام آباد J-60 ٹینس چیمپئن شپ، تھائی اور ہانگ کانگ اسٹارز نے ٹائٹل جیت لیے
اسلام آباد J-60 ٹینس چیمپئن شپ، تھائی اور ہانگ کانگ اسٹارز نے ٹائٹل جیت لیے
اسلام آباد ; تھائی لینڈ کے فیسن سنچالونگ اور ہانگ کانگ کی چیو کوان نینا وانگ نے جے 60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 کے بوائز اور گرلز سنگلز ٹائٹلز جیت لیے
دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنلز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی
بوائز سنگلز فائنل میں تھائی لینڈ کے فیسن سنچالونگ نے چین کے ہاؤشوان شو کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فیسن نے ابتدا ہی سے کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور حریف کھلاڑی کو واپسی کا موقع نہ دیا گرلز سنگلز فائنل میں ہانگ کانگ کی چیو کوان نینا وانگ نے روس کی وکٹوریہ گرونٹووا کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-4، 6-1 سے ہرا دیا۔
نینا وانگ نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹس جیت کر گرلز سنگلز چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے مجموعی طور پر 58 جونیئر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
جن میں 36 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں ایونٹ میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، اسپین کینیڈا، بیلاروس، سویڈن اور پاکستان کے کھلاڑی شریک ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ بارڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں جونیئر ٹینس کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے
چیمپئن شپ کے آخری روز 8 نومبر کو گرلز ڈبلز فائنل صبح 11 بجے جبکہ بوائز ڈبلز فائنل دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ ڈبلز فائنلز کے اختتام پر انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوگی۔