افغانستان کرکٹ تنہائی کا شکار - اسکاٹ لینڈ نے بھی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا
افغانستان کرکٹ تنہائی کا شکار - اسکاٹ لینڈ نے بھی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ نے بھی افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے افغانستان میں خواتین کی کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال کو اس فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغانستان میں خواتین کی کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری آنے تک افغان ٹیم کے ساتھ کسی بھی قسم کی دوطرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی جائے گی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دوطرفہ کرکٹ مقابلوں سے متعلق پابندی کے باوجود اسکاٹ لینڈ کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیرِ اہتمام ہونے والے عالمی مقابلوں میں افغانستان کے خلاف میچز کھیلتی رہے گی۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے مزید کہا کہ آئی سی سی مقابلوں میں افغان ٹیم کے خلاف کھیلنے کو افغانستان کی موجودہ حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت ہرگز تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔
اس فیصلے کے بعد اسکاٹ لینڈ بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی صف میں شامل ہوگیا ہے، جنہوں نے افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی کرکٹ اور انسانی حقوق سے متعلق صورتحال میں بہتری آنے تک دوطرفہ مقابلوں سے متعلق اس کا فیصلہ برقرار رہے گا۔