کرکٹ

انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور نے کیا لکھ کر پرچی جیب میں ڈالی؟ پہیلی خود ہی سلجھا دی

 انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور نے کیا لکھ کر پرچی جیب میں ڈالی؟ پہیلی خود ہی سلجھا دی

سوشل میڈیا پر وائرل پرچی کی حقیقت سامنے آگئی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستانی کرکٹر حمزہ ظہور نے بھارت کے خلاف شاندار سنچری سکور کرکے پاکستان کو کامیابی دلائی، بھارت کے خلاف ففٹی کا عزم لے کر میدان میں اترنے والے حمزہ ظہور نے سنچری بنا ڈالی۔

شاندار کارکردگی پر حمزہ ظہور کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔  

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حمزہ ظہور کی جیب سے نکلنے والی پرچی نے سب کو حیران کر دیا تھا۔  وائرل تصویر میں حمزہ کے ہاتھ میں ایک پرچی تھی جس پر لکھا تھا: "Tomorrow match 50 in the match Hamza Zahoor will best"

یعنی حمزہ نے میچ سے ایک دن پہلے ہی اپنی جیب میں لکھ کر ڈال لیا تھا کہ کل کے میچ میں وہ 50 رنز کریں گے اور بہترین پرفارمنس دیں گے۔

اور اگلے دن انہوں نے واقعی ایسا ہی کر دکھایا۔ حمزہ نے اپنے عزم کو لکھ کر نہ صرف خود کو موٹیویٹ کیا بلکہ اسے سچ کر کے دکھا بھی دیا۔

سوشل میڈیا پر شائقین اسے خود اعتمادی اور پختہ ارادے کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔یہ واقعہ نوجوان کرکٹرز کے لیے پیغام ہے کہ منزل کو لکھ لو، سوچ لو، پھر اسے حاصل کر کے دکھاؤ

شائقین کرکٹ نے نوجوان بیٹر کے عزم کو سراہا۔سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ خود اعتمادی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال ہے۔

Related Articles


Back to top button