کرکٹ
انڈر 19 سکلز اسسمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کے لیے 30 کھلاڑیوں کا اعلان
انڈر 19 سکلز اسسمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کے لیے 30 کھلاڑیوں کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر19 کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے سکلز اسیسمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کیلئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ کیمپ7 جولائی سے ملتان میں شروع ہو گا اور آئندہ ماہ کے اختتام تک جاری رہے گا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق منتخب کئے گئے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب ایک جامع میچ بیسڈ اسیسمنٹ کے بعد کیا گیا،جو دو مراحل پر مشتمل تھا۔ اس عمل میں65 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کر کے چار، چار میچز کھیلائے گئے تاکہ ان کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور حکمت عملی سے متعلق صلاحیتوں کا بغور جائزہ لیا جا سکے ۔ اس کے ساتھ ہی10 ایسے کھلاڑی بھی تیسرے مرحلے کا حصہ بنیں گے جنہوں نے پہلے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کر رکھی ہے ۔ پی سی بی کے ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ اظہر علی کی نگرانی میں ہونے والے اس کیمپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیکی اور ذہنی استعداد کو مزید بہتر بنانا ہے۔ تاکہ نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ ایشیائی اور عالمی سطح پر ہونے والے ایونٹس،جیسے کہ اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کیلئے ایک مضبوط پول تیار کیا جا سکے ۔