کرکٹ
انڈر 19 ورلڈ کپ ; اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان کے احمد حسین کا شاندار کیچ
اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان کے احمد حسین کا شاندار کیچ، شائقین دنگ رہ گئے
احمد حسین نے فیلڈنگ کے دوران گیند کے پیچھے چھلانگ لگا کر زبردست انداز میں شاندار کیچ لیا
پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر احمد حسین نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے دوران حیرت انگیز فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے اسکاٹ لینڈ کو 187 رنز پر آوٹ کیا۔ پاکستانی فیلڈرز نے بہترین کارکردگی دکھائی جس میں احمد حسین کا ایک شاندار کیچ خاص طور پر نمایاں رہا۔ میچ کے 45 ویں اوور میں مومن سیایم کے اوور کی پانچویں گیند پر اسکاٹ لینڈ کے بیٹسمین مانو ساراسوت نے ایک فل اور سیدھی گیند پر لیڈنگ ایج دی۔