ہاکی

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ ; بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا۔

بیلجئیم میں کھیلے جانے واکے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا۔

کھیل کے آغاز میں تیسرے منٹ پر بیلجیئم کے نیلسن نے گول سکور کیا جس کو کھیل کے 33ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے خوبصورت انداز میں فیلڈ گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔ جس کے بعد بیلجئیم نے لگاتار 6 گول سکور کئے جس سے بیلجئیم کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ بیلجئیم کا دوسرا گول تھیباؤ نے ،چوتھا گول الیگزینڈر ،پانچواں گول ٹوبیاز، چھٹا گول گولیوم نے جبکہ ساتواں گول ٹوبیاس نے سکور کیا۔ واضح رہے بیلجئیم کی ٹیم ورلڈ رینکنگ نمبر دو پر ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 14 جون کو اسپین کے خلاف تیسرا میچ 18 جون کو بیلجئیم ،چوتھا میچ 20 جون کو اسپین کے خلاف کھیلے گا ۔

Related Articles


Back to top button