بریکنگ: پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں ہلچل، چار نئے چہرے شامل، دو ڈراپ
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز
پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں مزید چار کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا
راولپنڈی ; پی سی بی نے پہلے ٹیسٹ سے 2 دن پہلے سکواڈ میں 4 کھلاڑی شامل کر دیے ہیں۔ عامر جمال کی واپسی، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پہلی بار کال اپ ملا ہے۔
علی عثمان اور عبداللہ فضل کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ 9 نومبر کو راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اور علی عثمان کو سکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کر دیا گیا، جبکہ پیٹرنز الیون کے فاسٹ بولرز علی شبیر اور ثاقب خان کو قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، دونوں فاسٹ بولرز نے اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عبداللہ فضل اور علی عثمان کو ریلیز کرنے کی ہدایت کی تھی، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا کہ راولپنڈی میں گرین ٹاپ وکٹ تیار کی جا رہی ہے، اس لئے فی الحال ان کی خدمات درکار نہیں۔
اپڈیٹڈ 16 رکنی سکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، علی شبیر، عرفات منہاس، اعظم اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد سلیمان، محمد طحہ، محمد طیب عارف، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سمیر منہاس، ثاقب خان اور سعود شکیل۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
دوسرا ٹیسٹ: 17 سے 21 نومبر، قذافی سٹیڈیم لاہوریہ دونوں میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 سائیکل کا حصہ ہیں۔