بنگلادیشی اے ٹیم کا دورہ پاکستان 2 دن تاخیر کا شکار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اے کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی،
بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔
تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے،
پہلا 4 روزہ میچ 13سے 16اگست تک ہوگا،دوسرا 4 روزہ میچ 20 سے 23اگست تک کھیلا جائے گا۔
3ون ڈے 26،28اور30 اگست کو کھیلے جائیں گے
پی سی بی نے بنگلہ دیش اے کے نظرثانی شدہ شیڈول کی تصدیق کردی
اسلام آباد، 08 اگست 2024:
بنگلہ دیش اے مینز کرکٹ ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین 50 اوورز کے میچوں کی سیریز کے لیے 10 اگست بروز ہفتہ اسلام آباد پہنچے گی۔ میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔
ذیل میں نظرثانی شدہ سیریز کا شیڈول ہے (اسلام آباد کلب میں تمام سرگرمیاں):
10 اگست – اسلام آباد آمد 11 اور 12 اگست - 1000 پر تربیت اور مشق 13-16 اگست – پہلا چار روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز 18 اور 19 اگست - 1000 پر تربیت اور مشق 20-23 اگست – دوسرا چار روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز 25 اگست - 1000 پر تربیت اور مشق 26 اگست - پہلا 50 اوور کا میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز 27 اگست - 1000 پر تربیت اور مشق 28 اگست - دوسرا 50 اوور کا میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز 29 اگست - 1000 پر تربیت اور مشق 30 اگست - تیسرا 50 اوور کا میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز