کرکٹ

تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا کے سکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کولمبو / راولپنڈی (سپورٹس لنک پی کے): سری لنکا کرکٹ نے پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔کپتانی وکٹ کیپر بیٹر کسل مینڈس کریں گے۔ ٹیم آج 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں کوشال مینڈس سری لنکا کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت کریں گے جو کہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سری لنکا کا 16 رکنی اسکواڈ: کسل مینڈس (کپتان)، پاتھم نسانکا، اوشکا فرنینڈو، کامل میشارا، پون رتھنایاکے، سہان اراچیگے، کامندو مینڈس، جنیتھ لیاناگے، داسن شاناکا، دنیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، سچندو کولمباگے، دشنتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدھوشانکا، ایشان ملنگا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلے گی، تینوں ٹی 20 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے

Related Articles


Back to top button