کرکٹ

دوسری کوآپریٹو فرینڈز کرکٹ لیگ کے مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے،

دوسری کوآپریٹو فرینڈز کرکٹ لیگ کے مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے،

کوآپریٹو فرینڈز کرکٹ لیگ میں بی ایم ایس، میاں ڈیویلپرز اور سردار گروپ بلیو نے کامیابی سمیٹی

تین گرائونڈز کے نتائج کے مطابق سید شاہ رخ، راشد باجوہ اور سردار فرحت مین آف دی میچ قرار

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) دوسری کوآپریٹو فرینڈز کرکٹ لیگ کے مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے، جن میں بی ایم ایس، میاں ڈیویلپرز اور سردار گروپ بلیو نے کامیابی حاصل کرلی۔ یہ مقابلے ریس کورس اور اتفاق گراؤنڈز میں کھیلے گئے۔گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بی ایم ایس نے ایف بی آر کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ ایف بی آر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ جواب میں بی ایم ایس نے 18 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ سید شاہ رخ کو عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں میاں ڈیویلپرز نے سردار گروپ گرینز کو دو وکٹوں سے ہرایا۔ سردار گروپ گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 118 رنز بنائے۔۔ میاں ڈیویلپرز نے ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ راشد باجوہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تیسرے میچ میں سردار گروپ بلیو نے میاں ڈیویلپرز کو 38 رنز سے شکست دی۔سردار فرحت کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Related Articles


Back to top button