راولپنڈی ٹیسٹ میں 4 نوجوانوں کا خواب پورا — پاکستان کا نیا آغاز
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے چار کھلاڑیوں کا ٹیسٹ ڈیبیو
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ایک ساتھ چار نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر تصدیق کی کہ آج چار کھلاڑی اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں:
قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر طیب عارف، محمد طحہٰ، آل راؤنڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر ثاقب خان شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا ٹیمز ;
پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، اذان اویس، محمد طیب عارف، سعود شکیل، محمد طلحہٰ، سلمان علی آغا، غازی غوری، رضااللہ، عرفات منہاس ،محمد عباس اور ثاقب خان پر مشتمل ہے۔
سری لنکن ٹیم کوشال مینڈس ( کپتان)، لاہیرو اودارا، پسندو سوریا بندارا، دنیش چندی مل، کمنڈو مینڈس، دھانا جیا ڈی سلوا، سونال دینوشا، ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشانکا پر مشتمل ہے۔
یہ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، جہاں پاکستان اس وقت 9 ویں نمبر پر ہے اور سری لنکا 7 ویں پر۔ بابر اعظم کے لیے یہ نئی ٹیم کے ساتھ نئی شروعات ہے۔