کرکٹ
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدی
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے انگلش بولروں کی خوب پٹائی کی اور گراونڈ کے چاروں اطراف زبردست اسٹروکس کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 65 رنز بنا کرآوٹ ہوئے، کولن منرو 11، مارک چیپمین 20 اور گرینڈ ہوم بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔
کیویز کپتان کین ولیمسن نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے، میچ میں اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ خیال رہے کہ سہہ فریقی سیریز میں آسٹریلیا تین میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے اب تک 2 میچز کھیلے جس میں اسے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلش ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست ہوئی۔