سینئر نیشنل پیڈل رینکنگ کپ 2026 اختتام پذیر، کراچی میں چار جوڑیاں چیمپئن بن گئیں
کراچی: سینئر نیشنل پیڈل رینکنگ کپ 2026 اختتام پذیر
کراچی ; پاکستان پیڈل فیڈریشن (پی پی ایف) کے زیر اہتمام سینئر نیشنل پیڈل رینکنگ کپ 2026 اختتام پذیر ہو گیا۔
یہ ٹورنامنٹ 7 اور 8 نومبر کو کراچی کے پیڈل ورس میں منعقد ہوا۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن نے یہ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن (ایف آئی پی) اور پیڈل ایشیا کے زیر نگرانی منعقد کیا۔
ٹورنامنٹ میں چار مختلف ایج کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے۔ ویمنز 35 پلس کیٹیگری میں نتاشا زمان اور سائرہ عمر نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز 40 پلس کیٹیگری میں دانش الٰہی اور عقیل خان چیمپئن بنے،
مینز 45 پلس میں عماد دانش اور اسد علی بھگت نے کامیابی حاصل کی، جبکہ مینز 55 پلس کیٹیگری میں قمر سلیم اور فیصل کریم نے چیمپئن شپ جیت لی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹرائی اسٹار کے سی ای او جناب طاہر احمد تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور 2 لاکھ 75 ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔
پاکستان پیڈل فیڈریشن نے تمام چیمپئنز اور رنر اپس کو مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔