PSL2026
شاداب خان کی پاکستان سپرلیگ میں وکٹوں کی سنچری مکمل
شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ سپنر شاداب خان نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے،شاداب خان نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ شاداب خان پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل حسن علی، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی بھی وکٹوں کی سنچری کرچکے ہیں۔