Games دیگر سپورٹس

شطرنج کے فروغ میں نذیر حسین یونیورسٹی کی کاوشیں قابل قدر ہیں: روسلان پروخروف

شطرنج کے فروغ میں نذیر حسین یونیورسٹی کی کاوشیں قابل قدر ہیں:روسلان پروخروف

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان میں جامعات کی سطح پر شطرنج کے فروغ میں نذیر حسین یونیورسٹی کی کاوشیں قابل قدر ہیں، انٹر ورسٹی شطرنج چیمپئن شپ کا مقصد نوجوان نسل میں ذہنی کھیلوں کے رجحان کو بڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان اعزازی ڈائرکٹر رشین سینٹر آف سائینس اینڈ کلچر روسلان پروخروف نے این ایچ یو انٹر ورسٹی شطرنج چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر نذیر حسین یونیورسٹی کے کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد شیخ، ڈائرکٹر رشین سینٹر آف سائینس اینڈ کلچر روسلان پروخروف کی اہلیہ نتالیہ،منیجر اسپورٹس عاشق حسین اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مہمان اعزازی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شطرنج کے فروغ کے لیے تعلیمی ادارے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر نذیر حسین یونیورسٹی نے اس میدان میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے یونیورسٹی سطح پر شطرنج کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے ایک شاندار انٹر ورسٹی شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جس میں کراچی کی مختلف جامعات سے طلبا نے شرکت کی اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ان کے کھیل نے مجھے حیرت میں ڈال دیا،پاکستان میں بھی شطرنج کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ وائس چانسلر این ایچ یو ڈاکٹر منصور احمد شیخ نے انہیں شیلڈ بھی پیش کی۔

Related Articles


Back to top button