کرکٹ
شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ قرار
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناقص بیٹنگ اور فیلڈنگ کو ناکامی کی وجہ قرار دے دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں کیویز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستانی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بنا پائی تھی کہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پہلے ایک روزہ میچ میں 61 رنز سے شکست دی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 9 جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔