کرکٹ
عبداللہ خرم نیازی پاکستان میں کرکٹ کا جال بچھا رہے ہیں: ندیم عمر
عبداللہ خرم نیازی پاکستان میں کرکٹ کا جال بچھا رہے ہیں: ندیم عمر
کراچی میں اکیڈمیز بھی ڈائریکٹر آپریشنز کی ملک میں کرکٹ سب کیلئے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ٹرافی جیتنے پر ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کو آر سی اے کے کے عہدیداران نے آر سی اے کے سیکرٹریٹ میں پھولوں کے گلدستے اور ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اس موقع پر ندیم عمر نے سب عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت کراچی بلیوز کے کھلاڑیوں سپورٹنگ اسٹاف کے علاؤہ آپ سب کی محنت کا نتیجہ ہے آپ لوگ دن و رات کسی لالچ کے بغیر کرکٹ کے فروغ کے لیئے کام کر رہے ہیں ہم لوگوں پر لوگ تنقید بھی کرتے ہیں مگر پھر بھی آپ لوگ ایمانداری اور محنت کے ساتھ گراس روٹ سے کھلاڑیوں کو سامنے لاتے ہیں جو کہ بہت بڑا کارنامہ ہے انھوں کہا کہ بہت جلد پی سی بی کے ساتھ ملکر پی سی بی آر سی اے کے انڈر 17,انڈر 25 اکیڈمیز لگائی جائیں گی جہاں پر کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرینگے انھوں نے کہا عبداللہ خرم نیازی صاحب ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پی سی بی پاکستان میں کرکٹ کا جال بچھا رہے ہیں جو کہ پاکستان کرکٹ کے لئیے ا چھا اقدام ہے کراچی میں اکیڈمیز بھی عبداللہ خرم نیازی صاحب کی پاکستان میں کرکٹ سب کے لئیے کا حصہ ہیں ان اکیڈمیز سے کھلاڑی اپنی خامیاں دور کر کے اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرینگے اور اپنے شہر کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی پرفارمینس سے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرینگے آفیشلز میں توصیف صدیقی جوائنٹ سیکریٹری آر سی اے کے،وصال انصاری،سید محمد احمد نقوی اسسٹنٹ سیکریٹریز آر سی اے کے ،خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آر سی اے کے ،محمد رئیس صدر زون تین،ضیاء احمد صدر زون چھ ، مظہر اعوان صدر زون سات،محمد سعید جبار سکریٹری زون پانچ،عارف وحید سکریٹری زون ایک، ظفر خان خازن زون دو،نوشاد احمد خان خازن زون چار،اصغر علی خٹک نائب صدر زون پانچ ایس ایم عاصم نائب صدر زون چار،،شہباز قریشی جوائنٹ سیکریٹری زون پانچ اور افضل شیری شامل تھے۔