کرکٹ
محمد عرفان ٹی ٹونٹی کا ریکارڈ بنا کر شادماں
بارباڈوس(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل قدوقامت رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں زبردست بولنگ کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کرنا میرے لیے واقعی بہت اعزازکی بات ہے ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کریبئن پریمئر لیگ اور اپنی ٹیم باربیڈوس ٹرائیڈینٹس کا شکریہ ادا کیا ۔قومی فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتا لیکن کریبئن عوام خالص محبت کرنے والی عوام ہے۔