کرکٹ
ملتان سلطانز 114رنز پر ڈھیر
دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے20ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 115 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی شعیب ملک الیون مقررہ 19 اعشاریہ 4 اوور میں تمام وکٹ پر 114 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی 5 اور سنیل نارائن2 وکٹوں نے ملتان سلطانز کو بڑا ہدف سیٹ کرنے سے روک دیا ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کےخلاف ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے 16ویں اوور میں دھوم مچادی ، اوور کی تیسری گیند پر پہلے کپتان شعیب ملک اور چوتھی بال پر وائٹلی کو پویلین کی راہ دکھائی سیف بدر بولر کی ہیٹرک روکنے میں کامیاب تو رہے لیکن گیند پر وہ بھی میدان چھوڑ گئے ، یوں 99 کے اسکور پر ملتان کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ۔