کرکٹ ویڈیوز

میرا کیس سلیم ملک سے مختلف ہے، دانش کنیریا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر دانش کنیریا کی پابندی ختم کئے جانے کی درخواست بورڈ کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد دانش کنیریا کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ انہیں بورڈ کی جانب سے جواب موصول ہو گیا ہے اور وہ اس حوالے سے اپنی قانونی مشیروں سے بات کر رہے ہیں

https://youtu.be/cehfIkAkEBI

جس کے بعد آگےکا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ میرا کیس سلیم ملک یا کسی اور کے ساتھ نتھی نہ کیا جائے کیونکہ میرے کیس کا میچ فکسنگ یا سپاٹ فکسنگ سے تعلق نہیں رکھتا اور یہ مکمل طور پر الگ ہے اگر کوئی ایسا کرے گا تو میں اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

Related Articles


Back to top button