ہاکی
نیشنل یوتھ انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کے لیے آفیشلز کا اعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنل یوتھ انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کے لیے آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایت پر ملک میں ہاکی کے فروغ اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے "نیشنل یوتھ انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ" کے آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 9 اپریل سے 19 اپریل 2026 تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان ہونگے۔ چیف پی ایچ ایف ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر لفٹننٹ کرنل عبدالناصر اخونزادہ، کو آرڈینیٹر خاور جاوید میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ ہونگے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین خواجہ محمد جنید اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، محمد احمد, ٹورنامنٹ آفیسرز عبدالمالک، عدنان شہزاد، عمران اکرم، ساجد رضا، ایم وقاص، جنید اسلم، محمد علی، آصف پرویز ، حمزہ طفیل شامل ہیں۔ ایمپائر منیجر سہیل اکرم جنجوعہ ،اسسٹنٹ ایمپائر منیجر ملک محمد اصغر ہونگے ایمپائرز پینل میں ہارون رشید، یاسر خورشید، اسد عباس، محمد عظیم، وجاہت منیر، محمود احمد، وقاص بٹ، علی رضوان، فہد علی، محی الدین، مظہر ،محمد غفران ،مبشر علی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر 8 اپریل 3 بجے آفیشلز و ایمپائرز سے میٹنگ کریں گے۔جبکہ ٹیم منیجر و کوچز کی میٹنگ 4 بجے ہوگی۔