ورلڈ ریکارڈ کے بعد ایک اور اعزاز، شاداب خان آئی سی سی رینکنگ میں چھا گئے
ورلڈ ریکارڈ کے بعد ایک اور اعزاز، شاداب خان آئی سی سی رینکنگ میں چھا گئے
دبئی / آئی سی سی رینکنگ اپڈیٹ: انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی کھلاڑی شاداب خان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرلی ہے۔
بیٹنگ رینکنگ میں 32 درجے بہتری کے بعد وہ 92ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی انہوں نے 17 درجے ترقی کی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے جبکہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا ایک درجے نیچے آکر 13ویں جبکہ فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد 46ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بولرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے پاکستان کے ابرار احمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ حارث رؤف نو درجے تنزلی کے بعد 29ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ عرفات منہاس نے 15 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 68ویں نمبر پر جگہ بنا لی۔
ون ڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے اور زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی پانچ درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ شاداب خان 17 درجے بہتری کے بعد 50ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
مارکو جینسن کا ڈبل دھماکہ - ٹیسٹ باؤلنگ اور آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون بن گئے
جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر مارکو جینسن نے تاریخ رقم کر دی۔ آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے دوسرے میچ میں اننگز اور 31 رنز کی بڑی فتح میں شاندار کارکردگی کے بعد وہ ٹیسٹ باؤلنگ اور آل راؤنڈر دونوں رینکنگ میں نمبر ون بن گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 35 گیندوں پر سنچری بنا کر دوبارہ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں نمبر ون بن گئے ہیں۔ ان کے ساتھی ایشان کشن 4 ماہ بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
ون ڈے رینکنگ: پاکستان ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ اور ہیری بروک 6 درجے ترقی کر کے 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر آ گئے۔ شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ناقابل شکست 113 رنز بنا کر 32 درجے چھلانگ لگا کر 92 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔