کرکٹ
ویسٹ انڈیز پھر ناکام،،پاکستان نے سیریز جیت لی
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے ۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 206رنز کا ہدف دیا ،جس کے تعاقب میں جیسن الیون 123رنز ہی بناسکی ،کالی آندھی کی طرف سے چیڈوک والٹن 40،دنیش رام دین21،کیمون پال 17،جیسن محمد 15رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم 97 رنز ناٹ آئوٹ اور حسین طلعت 63رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 205 رنز 3 کھلاڑیوں کا ہندسہ سجایا،جو پاکستان کا مختصر ترین دوانئے کی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔جیسن محمد الیون کی طرف سے 206 رنز کے ہدف کے حصول کےلئے چیڈوک والٹن اور آندرے فلیچر میدان میں اترے۔پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ بھی 11 کے اسکور پر گر گئی، ایک رنز بنانے والے آندرے فلیچر کو محمد نواز نے بولڈ کردیا۔