کرکٹ
ٹی 20 ورلڈکپ ؛ یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں یوگنڈا کے 43 سالہ باؤلر نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے77 رنز بنائے اور 19.1 اوور میں پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اس طرح یوگنڈا کو 78 رنز کا ہدف ملا۔ پاپوا نیوگنی کے اوپننگ بیٹر ٹونی اورا ایک اور اسد والا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، حری حری 15، لیگا سیاکا اور کیپلن ڈوریگا نے بارہ بارہ جبکہ چارلس امینی، نارمن وانوا اور سیسی باؤ نے پانچ پانچ رنز بنائے۔ یوگنڈ ا کی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بیٹر سائمن سیسازی ایک اور روجر مساکا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ یوگنڈاکی جانب سے ریاضت علی شاہ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یوگنڈا کی ٹیم نے 18.2 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا، اس یوگنڈا نے پاپوانیوگنی کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ کامیابی ناصرف یوگنڈا کی جانب سے بڑی تاریخی تھی بلکہ یوگنڈا کے 43 سالہ سپنر فرینک سبگا نے بھی میچ میں نئی تاریخ رقم کی۔ فرینک سبگا نے ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بہترین سپیل کرایا، انہوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 4 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں اور دو اوور میڈن کروائے۔