کرکٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2019
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچز میں جیت کے اعتبار سے آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دنیاکی مختلف کرکٹ گراؤنڈز پر اب تک مجموعی طور پر 103ون ڈے میچ کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 32 ون ڈے جیتے اور 67 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا اور تین کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ انگلینڈ کی سرزمین پر بھی جیت کے حوالے سے آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ کی سر زمین پر 8 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے تین اور آسٹریلیا کی ٹیم نے 5 ون ڈے میچز جیتے ۔