کرکٹ کرکٹ ورلڈکپ 2019

پاکستان کی جیت،وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی مبارکباد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کیساتھ سنسنی خیز مقابلے میں فتح پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں ٹیلنٹ ہے، صرف یہ یقین کرنا ہے کہ آپ جیت سکتے ہیں۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1135616198417231872

انگلینڈ سے فتح حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ پہلے میچ میں خراب کارکردگی کے بعد آپ نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے اگلے میچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1135603979721805829

Related Articles


Back to top button