PSL2026 کرکٹ

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

کراچی: پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، اس سلسلے میں پی ایس ایل انتظامیہ کی ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ اہم ملاقات کراچی میں ہوئی۔ اجلاس میں پی ایس ایل 11 کی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پی ایس ایل 11 سے حاصل ہونے والے تجربات اور کامیاب پہلوؤں پر گفتگو کی گئی جب کہ پی ایس ایل 12 کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ کراچی میں ہونے والی ملاقات کو پی ایس ایل 12 کی منصوبہ بندی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل 12 کا سفر شروع ہوچکا ہے اور آئندہ ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔

Related Articles


Back to top button