کرکٹ

کرکٹر سلمان مرزا کا صحافی اور نجی چینل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس

کرکٹر سلمان مرزا کا صحافی اور نجی چینل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس

پاکستانی کرکٹر سلمان مرزا نے جھوٹے الزامات اور فیک نیوز کی تشہیر پر ایک صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔ لیگل نوٹس کے متن کے مطابق صحافی کی جانب سے غلط خبر نشر کر کے پاکستانی کرکٹر کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر چکا ہے۔ کرکٹر سلمان مرزا نے نجی چینل اور متعلقہ صحافی سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

Related Articles


Back to top button