کرکٹ

یوم آزادی پاکستان کی خوشیاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی منائیں

لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ ) یوم آزادی پاکستان کی خوشیاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی منائیں۔ خواتین کرکٹر کی زبانی "وطن کی مٹی گواہ رہنا " کے ملی ترانے کے ساتھ خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے گئے۔ پاکستان کا یوم آزادی پی سی بی نے خوب منایا، قومی ویمن کرکٹرز کی زبانی "وطن کی مٹی گواہ رہنا، گواہ رہنا" کا ملی ترانہ پر فلمائی گئی ویڈیو جاری کی گئی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1161575656955793408

سابق کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض سمیت قومی کرکٹرز نے یوم آزادی کا پیغام بھی دیا۔ادھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پہلی بار آزاد کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا گیا، یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے کیک کاٹا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1161513386083004423

Related Articles


Back to top button