Tag: India Australia

  • روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے، اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے، روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس حوالے سے حتمی وقت نہیں بتایا جاسکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔

    واضح رہے کہ روہت شرما نے رواں سال جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد پریزینٹیشن سیریمنی کے دوران ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

     بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں سمرتی ماندھانا نے سنچری سکور کی، یہ سنچری بھارت کو میچ تو نہ جتوا سکی لیکن بھارتی بیٹر نے ریکارڈ بک میں نام درج کرا لیا۔

    سمرتی ماندھانا نے میچ میں 105 رنز سکور کیے، یہ مجموعی طور پر اس سال ون ڈے فارمیٹ میں ان کی چوتھی سنچری تھی جس کی بدولت انہوں نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

    اس سے قبل 7 ویمن کرکٹرز ایک سال میں 3 سنچریاں بنا چکی ہیں، سمرتی ماندھانا کی اب ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی سنچریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

  • بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

    بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

     سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم نے پیر کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں 47 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر ایک بار پھر کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

    پرتھ میں کھیلئے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم 534 رنز کے تعاقب میں 238 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

    22 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 104 رنز بنا سکی تھی۔

    بھارت نے دوسری اننگز 487 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 534 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں کینگروز 238 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے اور بھارت نے میچ 295 رنز سے جیت لیا۔

    میچ میں بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں یشوی جیسوال نے 161 رنز اور ویرات کوہلی نے 100 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی سرزمین پر پیر کی 295 رنز سے تاریخی فتح سے قبل بھارت 1977 میں آسٹریلیا کو میلبورن میں 222 رنز، اسی گراؤنڈز میں 2018 میں 137 رنز، 2008 میں واکا اسٹیڈیم میں 72 رنز اور میلبورن میں 59 رنز سے شکست دے چکا ہے۔

error: Content is protected !!