
کیپ ٹاؤن (سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تیسرے ٹیسٹ میچ کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کو ہدف بنا لیا۔419 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے 34 سالہ فاسٹ باؤلر کو جنوبی افریقہ کا لیڈنگ وکٹ ٹیکر باؤلر بننے کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں جہاں سب سے زیادہ 421 وکٹیں لینے کا اعزاز شان پولاک کے پاس ہے۔انجری مسائل نے گزشتہ دو برس سے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا ہے اور دو مرتبہ کم بیک کے باوجود انجری کی وجہ سے انہیں پھر میدان سے دور ہونا پڑے۔اسٹین نے رواں سال جنوری میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 13 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی کی تھی تاہم اسی میچ کے دوران وہ پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث انہیں پوری سیریز سے باہر ہونا پڑا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک شیڈول ہے۔
Tag: انٹرنیشنل
-

آسڑیلیا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ،سٹین ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم
-

آئی سی سی نے وارنر، ڈی کوک جھگڑے کا نوٹس لے لیا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ڈربن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنز اور جنوبی افریقی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان جھگڑے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ڈربن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں کینگروز نے پروٹیز کوباآسانی 118 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی لیکن وارنر اور ڈی کوک کے درمیان جھگڑے نے اس فتح کا مزہ کرکرا کردیا۔
میچ کے دوران آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو رن آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا اور ان کے حد سے زیادہ جارحانہ رویے پر جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ آسٹریلین کمنٹیٹرز نے بھی تعجب کا اظہار کیا۔
تاہم میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے پر ڈریسنگ روم جاتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان تکرار ہوئی اور آسٹریلین اوپنر برہم نظر آئے جس پر ساتھی کرکٹرز نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔
آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے دعویٰ کیا کہ ڈی کوک نے وارنر کی بیوی کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر نے ناراضی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ڈی کوک نے وارنر کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ادھر جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے کھیل کی روھ کے منافی قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ میچ آفیشلز نے دن کا کھیل ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کے منیجرز کو طلب کر کے کھیل کو اس کی اصل روح کے مطابق کھیلنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ آئی سی سی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
-

پی ایس ایل تھری،اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی جیت،ملتان سلطانز کی پہلی ہار

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری میں 114رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔
11ویں اوور میں ملتان سلطانز کے بولر عمران طاہر بغیر کوئی رن دیے آصف علی 11رنز اور رسل صفر پر آئوٹ کردیا ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر ہورہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے 5چوکوں کی مدد سے 27رنز بنانے والے والٹن آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے ۔
ملتان سلطانز کے 114رنز کے ہدف کے تعاقب میں لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا ، لیکن پہلے ہی اوور میں رونچی کو محمد عرفان نے پولارڈ کی مدد سے قابو کرلیا ۔
اس کے بعد والٹن اور فرحان نے 37رنز کی شراکت قائم کی ،9رنز بنانے والے فرحان کو عمران طاہر نے کلین بولڈ کردیا ۔
مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی11 اور طلعت حسین12رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،ملتان سلطانز کی طرف سے محمد عرفان نے 2 اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کرلی ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ دو میچز میں عمدہ پرفارمنس دینے والی ٹیم ملتان سلطانز 19 اعشاریہ 5 اوورز میں113رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
ملتان سلطانز کی طرف سے شعیب ملک 35، کیرون پولارڈ 28 اور احمد شہزاد 11 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دہرا ہندسے میں داخل نہ ہوسکا ۔
-

پاکستان سپر لیگ تھری،آج مزید دو میچ،کون کس کے مدمقابل
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاکراہوگا۔
آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایونٹ کا چھٹا میچ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں دو مرتبہ کامیابی سمیٹنے والی ملتان سلطانز اپنا تیسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پی ایس ایل تھری کا آٹھواں میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ کراچی کنگز ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2، 2 پوائنٹس ہیں۔لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔
-

کلاسن کی دھواں دھار بیٹنگ،بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

سینچورین(سپورٹس لنک رپورٹ)کلاسن کی دھواں دار بیٹنگ اور جے پی ڈومینی کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 188 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ہنرچ کلاسن اور جے پی ڈومینی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، کلاسن نے 30 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈومینی نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پانڈے کی 79 اور دھونی کی 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں، کلاسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، ابتدائی چار بلے باز خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، شیکھر دھون 24، روہت شرما صفر، سریش رائنا 31 اور کپتان ویرات کوہلی ایک رن بنا کر چلتے بنے، 90 کے سکور پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد پانڈے اور دھونی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ میں 98 رنز کی شراکت جوڑ کر سکور 188 تک پہنچا دیا، پانڈے 79 اور دھونی 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جونیئر ڈیلا نے 2، ڈومینی اور پہلک وایو نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، پروٹیز اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 38 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز ہینڈرکس 26 اور سمٹس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اس موقع پر ڈومینی اور کلاسن نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ میں 93 قیمتی رنز جوڑ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، کلاسن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 30 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 5 رنز بنا سکے، ڈومینی نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، فرحان بہاردین 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اوندکت نے 2، ٹھاکر اور پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
-

کرکٹ کے دیوانے،متوالے ہوجائیں تیار۔۔۔۔پی ایس ایل میلہ سج گیا
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سجے گا اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل تھری میں چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے جس کے لئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج اکھاڑہ سجے گا۔
پی ایس ایل تھری میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، اس ایونٹ میں ملتان سلطانز پہلی مرتبہ حصہ لے رہی ہے اور اپنا افتتاحی میچ پشاور زلمی کے خلاف ہی کھیلے گی۔
ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز شامل ہیں۔
ایونٹ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہونے والی افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، عابدہ پروین اور جیسن ڈیرولو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں 23 فروری کو اپنا پہلا میچ کھیلیں گی جب کہ لاہور قلندرز کا ٹاکرا اسی روز ملتان سلطانز سے ہوگا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 24 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 31 میچز دبئی اور شارجہ جب کہ تین میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا، تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے دو، دو مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ 2 پلے آف میچز لاہور میں ہوں گے۔
-

انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے سپر کبڈی لیگ پر دست شفقت رکھ دیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے سپر کبڈی لیگ پر دست شفقت رکھ دیا،عالمی باڈی نے رواں سال پاکستان میں ہونے والے ایونٹ کی حمایت کرتے ہوئے اپنا لوگو استعمال کرنے کی اجازت بھی دیدی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال سپر کبڈی لیگ کروانے کی تیاریاں عروج پر ہیں، انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے صدر جناردن سنگھ گلہوٹ نے سیکریٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد سرور رانا کو خط میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے عالمی باڈی کا لوگو استعمال کرنے کی بھی اجازت دیدی ہے،انٹرنیشنل فیڈریشن کی تائیدوحمایت حاصل ہونے کے بعد ایس کے ایل میں انٹرنیشنل سٹارز کی کہکشاں سجنے کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چیئرمین سپر کبڈی لیگ حیدر علی دائود خان کا کہنا ہے کہ عالمی باڈی کی طرف سے سپورٹ کا اعلان ایک اہم سنگ میل ہے، فیڈریشن خود رکن ملکوں کو لیگ کے حوالے سے خطوط لکھے گی تو منتظمین کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کو پاکستان میں مقابلوں کا حصہ بننے کیلئے قائل کرنا آسان ہوجائے گا،انٹرنیشنل سٹارز سے مزین اس ایونٹ سے نہ صرف ملک میں کبڈی کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ پاکستان کا مثبت تاثر دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سپرلیگ میں بہترین انتظامات کیساتھ کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل شفاف بناکر انٹرنیشنل فیڈریشن اور سٹارز کا اعتماد حاصل کرینگے۔ -

سلیکشن نہ ہونے پر سابق انٹرنیشنل کرکٹر محمد حنیف کے بیٹے کی خود کشی

کراچی(سپورٹ لنک رپورٹ): سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے مبینہ طور پر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
عامر حنیف کے مطابق ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکا تھا اور کوچز کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں محمد زریاب نے کراچی کی نمائندگی کی تھی، اس دوران انجری کے باعث انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن جب وہ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون فور سے کھیلنے گیا تو اسے زائد العمر قرار دے کر گھر واپس بھیج دیا گیا، جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے گذشتہ رات خودکشی کرلی۔
محمد زریاب کے والد عامر حنیف نے الزام عائد کیا کہ ‘ان کے بیٹے کو اتنا پریشرائز کیا گیا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوگیا’۔
سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف اپنے بیٹے کی خود کشی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے
ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ ‘میرا بیٹا تو چلاگیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے’۔
واضح رہے کہ محمد زریاب، عامر حنیف کا بڑا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔
دوسری جانب محمد زریاب کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
-

آسڑیلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی الیکس بلیک ویل کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان الیکس بلیک ویل نے انٹرنیشنل اور اسٹیٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا البتہ وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی قیادت کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گی۔ کھیل سے رخصتی کے فیصلے کے سبب کینگروز الیون ایک ماہ سے کم عرصے میں ہونے والے دورہ بھارت میں ان کے تجربے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی۔ الیکس بلیک ویل نے کہا ہے کہ وہ بلند ی پر کھیل کو چھوڑنا چاہتی تھیں اور کارکردگی کو اچھا محسوس نہ کرتے ہوئے یہ وقت کیریئر کے اختتام کیلئے موزوں ہے ۔

-

سکیورٹی خدشات:کراچی سے پشاور تک ٹور ڈی ریس ملتوی
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی سے پشاور تک 19فروری سے شروع ہونے والی ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل پیس مشن سائیکل ریس سکیورٹی خدشات اور دیگر اہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ۔ سائیکل سواروں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے بعد ریس کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے خط چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ارسال کردیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سائیکل ریس کے سندھ زون کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف کو آرڈینیٹر ملک کلیم احمد اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔عابد علی ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ 2011اور 2016میں بھی ٹورڈ ی کراچی گوادر سائیکل ریس کیلئے آرمی چیف نے فول پروف آرمی سکیورٹی اور گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کئے تھے اور ہمیں امید ہے کہ انشا اللہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اپنی شفقت و حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائیں گے ۔ کلیم اعوان نے ریس کیلئے منتخب پاکستان کے چاروں صوبوں اور مختلف محکمہ جات کے سائیکل سواروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی ٹریننگ مسلسل جاری رکھیں کسی بھی وقت سائیکل ریس کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا ۔ کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ اس سال شرکامیں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے جبکہ ریس کا پہلا انعام 20لاکھ روپے ہوگا۔
