سکواش

جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش، طیب اسلم اور محمد عماد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

سیمی فائنل میں ورون آصف اور صدام الحق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش،

طیب اسلم اور محمد عماد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

سیمی فائنل میں ورون آصف اور صدام الحق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) ٹاپ سیڈ طیب اسلم اور محمد عماد نے نویں جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم کے مطابق عاطف وصی اینڈ فیملی کے تعاون سے جہانگیر خان اسپورٹس کلب میں پانچ روزہ ایونٹ میں اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ۔

جمعہ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے طیب اسلم نے پنجاب کے ورون آصف کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ طیب اسلم نے بائیس منٹ میں گیارہ دو، گیارہ چار اور گیارہ بج کے اسکور سے کامیابی حاصل کی ۔

دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ائر فورس کے محمد عماد نے پاکستان آرمی کے صدام الحق کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ۔

انچاس منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں محمد عماد کی جیت کا اسکور گیارہ پانچ ، چھ گیارہ، چودہ بارہ اور گیارہ آٹھ رہا ۔ تین ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ کا فائنل آج ہفتہ کی شام چار کھیلا جائے گا ۔ جس کے مہمان خصوصی عاطف وصی ہوں گے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!