عامر خان کب اور کیوں پاکستان آرہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 7 مئی کو پاکستان آئیں گے میڈیا ر پورٹ کے مطابق 2 سال کے طویل عرصے بعد باکسنگ رنگ میں دبنگ انٹری دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں 7 مئی کو پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ وہ ایشین گیمز کے لئے پاکستانی باکسرز کی رہنمائی کے لئے تیار ہیں، ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز میگا ایونٹس میں میڈلز جیتیں اور چمپئن بن کر دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں۔عامر خان نے کہاکہ عامر خان اکیڈمی اسلام آباد کے دروازے پاکستانی باکسرز کیلئے کھلے ہیں ٗوہاں پاکستانی باکسرز کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستانی باکسرز کو باکسنگ ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں، بھرپور ٹریننگ کریں اورخود پر اعتماد قائم رکھیں۔ پھر کو ئی آپ کوعالمی چمپئن بننے سے روک نہیں سکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عامر خان نے 2 سال بعد کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی ہے۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ باکسنگ رنگ میں اپنی واپسی کو ثابت کرنا چاہتے تھے جس کیلئے مسلسل 2 سال سے محنت کررہے تھے۔

error: Content is protected !!