بھارتی بیڈمنٹن سٹار سائنا نیہوال رشتہ ازدواج میں منسلک


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نیہوال نے ساتھی کھلاڑی پاروپالی کیشپ کے ساتھ شادی کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سائنا نیہوال نے اپنے ساتھی کھلاڑی پاروپالی کیشپ سے شادی کرلی ،ْ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے روابط تھے۔اس سے قبل جوڑے نے 16 دسمبر کو شادی کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حیران کن طورپر سائنا نے اب تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری زندگی کا بہترین دن ہے۔

error: Content is protected !!