ندیم قیصر ڈائریکٹرسپورٹس پنجاب تعینات

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں تقررو تبادلے کردئیے گئے ، ندیم قیصر ڈائریکٹرسپورٹس پنجاب تعینات کردئیے گئے، اس حوالے سے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے

 

 

 

 

 

جبکہ ندیم قیصرڈپٹی ڈائریکٹربجٹ اینڈ اکاؤنٹس کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہیںگے اور اب ان کو ڈائریکٹرسپورٹس کا اضافی چارچ دے دیا گیا ہے۔اس سے قبل ندیم قیصر ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور اور ڈائریکٹرسپورٹس بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

 

 

 

 

ندیم قیصر نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے ، اس کے بھرپور کام کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!