بین الاقوامی دوستانہ میچ،برازیل نے سعودی عرب کو شکست دیدی


ریاض(سپورٹس لنک رپورٹ)برازیل نے ایک سخت مقابلے کے بعد بین الاقوامی دوستانہ میچ میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کو دو صفر سے شکست دیدی،سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے اس دوستانہ میچ میں برازیل کی جانب سے پہلا گول گبریل جیسس نے ہاف ٹائم سے چند لمحے پہلے سکور کیا جبکہ برازیل کی جانب سے دوسرا گول ایلکس ساندرو نے انجری ٹائم کے چھٹے منٹ میں سکورکیا،برازیل کا اب اگلے دوستانہ میچ روایتی حریف ارجنٹائن کے ساتھ ہوگا، ارجنٹائن کی ٹیم جو اپنے سٹارکھلاڑی لائنل میسی کے بغیر عراق کیخلاف دوستانہ فٹبال میچ کھیل رہی تھی نے عراق کو با آسانی چار صفر سے شکست دیدی،ادھر برازیل کی سعودی عرب کیخلاف کارکردگی کو ماہرین اور مبصرین ناقص قرار دے رہے ہیں، ان کے مطابق برازیل کی ٹیم سعودی عرب کے مقابلے میں بہت بہتر سے میچ جیت سکتی تھی مگر کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

error: Content is protected !!