جونیئر ٹینس چیمپئین شپ کا انعقاد خوش آئند ،نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ جونیئر ٹینس چیمپئین شپ 2019کا انعقاد خوش آئند ہے ایونٹ سے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے ،سپورٹس بورڈپنجاب نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور اس کو نکھارنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ، ٹینس کے فروغ کے لئے ہر طرح سے تعاون کریں گے ،اگلے ماہ سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بنائے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں ٹینس کے ایونٹس کرائیں گے ، جونیئر ٹینس چمپئین شپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کا مبارکباد دیتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز باغ جناح پنجاب لان ٹینس اکیڈمی میں پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جونیئر ٹینس چمپئن شپ 2019ء کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،کھلاڑیوں کا ان سے تعارف بھی کرایا گیااور گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس شاہد نظامی، سیکرٹری پی ایل ٹی اے رشید ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان اور دیگر بھی موجودتھے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہاکہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہر کھیل کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے

سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے سپورٹس سکول کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گاتاکہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کی نرسری تیار ہوسکے، سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے سپورٹس بورڈ پنجاب ہر گیم کے فروغ کیلئے ایونٹس کرارہا ہے سوئمنگ کے فروغ کیلئے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پر نیشنل چیمپین شپ جاری ہے ،اور اگلے ماہ فٹ بال کے چار انٹرنیشنل کھلاڑی بلائے جارہے ہیں تاکہ پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوسکے ،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اگلے ماہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں جونیئر ٹینس ایونٹ منعقد کرائے گا، جس میں کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔ سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک نے اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا شکریہ ادا کیا ، آخر میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے ساتھ کھلاڑیوں نے گروپ فوٹوز بنوائے ۔

error: Content is protected !!