قومی مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا.

 

 

قومی مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، طیب طاہرکی جگہ لیف ہینڈ بیٹر کی شمولیت عمل میں آئی ہے۔

 

حالیہ دنوں میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹر سعود شکیل کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں کا حصہ بنا لیا گیا ہے،

17 رکنی اسکواڈ میں سعود کو طیب طاہر کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

 

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ طیب طاہر بطور ٹریولنگ ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے، قومی ٹیم افغانستان کے خلاف آخری میچ کھیل کر کل ملتان پہنچے گی۔

 

error: Content is protected !!