سرینا ولیم کی بیٹی کی ماں کو داد دینے کی ویڈیو وائرل،،،ویڈیو دیکھیں

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ) معروف ٹینس اسٹار سرینا ولیئم اور وینس کے میچ کے دوران سرینا کی ننھی بیٹی اولمپا کی جانب سے میچ کا پوائنٹ اسکور کرنے پر سرینا کو داد دیتے ہوئے تالی بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرینا کی بیٹی اولمپا نے جیسے ہی سرینا کے شاندار شاٹ پر تالی بجانی شروع کی تو یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر بھی اسے بیحد پسند کیا گیا جبکہ لوگوں میں بحث ہوئی کہ کیا اولمپا اپنی ماں سرینا کو داد دے رہی ہے یا پھر وینس کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ویڈیوکلپ کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ کر شیئر کر چکے ہیں۔

https://youtu.be/FgN8AvEt-Wo?t=23

error: Content is protected !!