سوکا ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے کولمبیا کو مات دے دی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) یونان کے شہر کریٹ میں سوکا ورلڈکپ وارم اپ کھیل میں پاکستان سوکا کی ٹیم نے کولمبیا کے خلاف 2-1 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔کریٹ سے موصولہ تفصیلات کیمطابق، گوہر زمان اور محمد وحید نے ایک ایک گول کرکے پاکستان کو ایک اہم کامیابی سے ہمکنار کیا۔ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل کولمبیاکیخلاف کامیابی یقینی طور پر کل (پیر) سلووینیا کے خلاف 4بجے سہہ پہر ہونے والامیچ قومی ٹیم کے مورال کو بلند کرنے کا باعث بنے گی۔اسٹار اسٹرائیکرمحمد وحید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے پنالٹی کک پر میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ٹیم کے برطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید کا اظہار کیا کہ کہ ٹیم اپنے گروپ میچوں میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔ہیڈ کوچ ریویز نے کریم کیرائے کو ٹیم کا کپتان مقررکیا ہے۔پاکستان کو سلووینیا، جرمنی، ہنگری اور رومانیہ کے ساتھ گروپ ’ایچ‘ میں رکھا گیا ہے۔

سلووینیا کے خلاف میچ کے بعد پاکستان کا مقابلہ 15 اکتوبر کو رومانیہ سے ہوگا۔ 16 اکتوبر کوپاکستان جرمنی کی ایک مضبوط ٹیم سے مقابلہ کرے گا، جس نے پرتگال میں پچھلے سال سوکا ورلڈ کپ کے افتتاحی ایڈیشن میںفاتح ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان کا مقابلہ 17 اکتوبر کو ہنگری سے ہوگا۔سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن ، پلے آف اور فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اختتامی تقریب بھی اسی دن ہوگی۔لیزر لیگز کے سی او او اسحاق شاہ نے کہا کہ وارم اپ میچ قومی سوکاٹیم کی فتح کیلئے بہت اہم تھا کیونکہ اب وہ زیادہ اعتماد کے ساتھ یورپی ٹیموں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں گے کہ اگر وہ کولمبیا جیسی ٹیم کو وارم اپ میچ میں شکست کا داغ لگاسکتے ہیں تویورپی ٹیموں کو شکست دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

error: Content is protected !!