سید عاقل شاہ کی اولمپک کونسل آف ایشیا کا میرٹ ایوارڈ جیتنے پر عارف حسن کو مبارکباد


پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)صدرخیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسابق صوبائی زیرکھیل سیدعاقل شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسید عارف حسن کواولپک کونسل آف ایشاء کا میرٹ ایوارڈ جیتے پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے اسے پاکستان کی بہت بڑی کامیابی واعزاز قراردیاہے ۔رائٹ ٹوانفارمیشن کے تعاون سے پشاورمیں منعقدہ ال پاکستان آرٹی آئی ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب سے خطا ب میں انہوں نے کہاکہ ہم سب پاکستانیوں کی لیے فخرکامقام ہے کہ سید عارف حسن کی خدمات کواولمپک کونسل اف ایشیاء نے سراہتے ہوئے ان کی شاندارخدمات پران کومیرٹ ایوارڈ سے نوازاہے ۔سیدعاقل شاہ نے کہاکہ بلاشعبہ سیدعارف حسن نے پاکستان میں اولپک موومنٹ کوکامیابی سے ہمکنارکیا ہے ان کی شابانہ روز محنت وکاوشوں سے ملک میں کھیل دن بدن ترقی کررہے ہیں میرٹ ایوارڈ کے پی اولمپک سمیت پورے صوبے کے سپورٹس حلقوں کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔کے پی اولمپک ایسوسی ایشن سید عارف حسن کواپنے بھرپورتعاون کی یقیں دہانی کراتی ہے

error: Content is protected !!