خیبر پختونخواہ آرچری ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ مکمل

خیبر پختونخواہ آرچری ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ مکمل ،

پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر کرنل صدف کی انتخابی عمل میں شرکت

خیبر پختونخواہ آرچری ایسوسی ایشن کی کابینہ کا انتخابی عمل پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا

جس میں مختلف اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر کرنل صدف اور آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ذولفقار بٹ سمیت اولمپک ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری امجد اور تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری نے بھی تقریب میں شرکت کی .

جبکہ زوم پر پاکستان آرچر عبدالرحمان نے بھی شرکت کی اس موقع پر خیبر پختونخواہ کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیا جسے بنوں ، ملاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، مردان تمام اضلاع کے نمائندوں نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا-

نئی کابینہ میں پہلی مرتبہ ضم ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے نامور کھلاڑی امتیاز احمد کو بطور صدر لیا گیا جبکہ خاتون سیکرٹری کے انتخاب میں سارہ خان شامل ہوئی دیگر اراکین میں سہیل خان ملاکنڈ سے بطور سینئر نائب صدر ، مردان سے نوید خان بطور نائب صدر ، پشاور سے رحمت اللہ خان بطور نائب صدر ،

صوابی سے تعلق رکھنے والی شازیہ خان بطور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور فنانس کیلئے وقاص احمد کو منتخب کرلیا گیا ، پشاور سے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اکبر اعظم خان ،پشاور سے ہی مشعل سید اور ہزارہ سے سردار ریاست بطور ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب کرلئے گئے

ممبر ایگزیکٹو کمیٹی میں انور علی آفریدی خیبر ، انصار ملاکنڈ ، شہلا پشاور ، اقراءپشاور ، اسرار خیبر ، اور مشعل پشاور سے بطور ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئی ، جبکہ میڈیا کوارڈینیٹر کے طور پر مسرت اللہ جان کا انتخاب عمل میں لایا گیا-

اس موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر کرنل صدف جو قبل ازیں سیکرٹری پاکستان آرمی سپورٹس کے طور پر کام کرتے رہے ہیں نے خیبر پختونخواہ کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کی

اور کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس میں خواتین سمیت ضم اضلاع کو بھی موقع دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آرچری کے فروغ کیلئے وہ اپنی بھرپور کوششیں کرتے رہیں گے اور خیبرپختونخواہ کی کابینہ آرچری میں ینگ ٹیلنٹ کو لانے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کرے.

 

 

error: Content is protected !!