قائد اعظم ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ،مہمان خصوصی سینیٹر فدا محمد ہونگے

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ قائداعظم ڈے کو پرجوش طریقے سے منانے کیلئے قائداعظم ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں۔اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور لیثرر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک کے تعاون سے 25 دسمبر کو کھیلی جائے گی جس میں تین کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔ایک روزہ چیمپئن شپ میں ماسٹر مینز سنگلز، ویمنز سنگلز اور ایمچور سنگلز مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سینیٹر فدا محمد ہوں گے جو نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

error: Content is protected !!