قومی رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ،مینز کا ٹائٹل عرفان،ویمنز کا ماہور شہزاد نے جیت لیا


راولپنڈی(نواز گوہر)قومی رینکنگ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ: مینز سنگلز کا ایونٹ پاکستان واپڈا کے عرفان سعید نے جبکہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل پاکستان واپڈا کی ماہورشہزاد نے جیت لیاقومی رینکنگ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا مینز سنگلز کا ایونٹ پاکستان واپڈا کے عرفان سعید نے جبکہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل پاکستان واپڈا کی ماہورشہزاد نے جیت لیا، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کیڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز علی بٹ، سیکرٹری مجاہد علی اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل ، سینئر سپورٹس جرنلسٹ مسعود ربانی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گذشتہ روز ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے فائنل میں عرفان سعید نے نیشنل بنک کے مراد علی کو 21-15 اور 24-22 سے ہرا کر چیمپیئن ہونے کاعزاز حاصل کیا،ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں ماہورشہزاد نے سحر اکرم کو 21-10 اور 21-9 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا،مینز ڈبلز کے فائنل میں نیشنل بینک آف پاکستان کے رضوان عظیم اور کاشف سلہری نے پاکستان واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور کو 21-15 اور 21-18 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پاکستان واپڈا کی ماہورشہزاد اور صائمہ وقاص نیسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی غزالہ اور زبیرہ 21-11 اور 21-13 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ڈیڑھ سو کے قریب مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے چار کیٹگریز کے مقابلوں میں شرکت کی جن میں مینز سنگلز، وویمنز سنگلز, مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز شامل تھیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15 ٹیموں نے حصہ لیاجن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان،اسلام آباد، گلگت بلتستان، فاٹا، آزاد جموں وکشمیر،پاکستان واپڈا، پاکستان ریلویز، پاکستان آرمی، ایس این جی پی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل تھیں

error: Content is protected !!