یوتھ بیڈمنٹن اسپورٹس لیگ کے ٹرائلز کا آغاز میرپور آزاد کشمیر سے ہو گیا۔

 

 

 

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ بیڈمنٹن اسپورٹس لیگ کے ٹرائلز کے پہلے مرحلے کا آغاز میرپور آزاد کشمیر سے ہو گیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی

 

ایچ ای سی کی اس کاوشوں کو سراہا، میرپور اور فیڈرل ریجن میں تمام بچوں کو اسپورٹس کے شعبے میں بہت فائدہ حاصل ہوگا اور وہ ایونٹ میں پرفارم کر کے شعبہ اسپورٹس کی مدد سے قومی دھارے میں شامل ہوں گے۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آزاد کشمیر اشفاق احمد۔

 

میرپور (اسپورٹس رپورٹر) ایونٹ کے پہلے روز تین سو 300 سے زائد کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں بھرپور شرکت ایونٹ 11 سے 14 اکتوبر تک بوائز اور گرلز کے لیے جاری رہے گا ڈائریکٹر اسپورٹس اقرا یونیورسٹی۔ پرائم منسٹر پروگرام یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت ایچ ایس سی اور اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے سلسلے میں میرپور کے بوائز اور گرلز بیڈمنٹن ٹیموں کی تشکیل کے لیے چار روزہ ٹرائلز میرپور میں شروع ہو گئے ہیں

جو کہ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور ازاد کشمیر میں منعقد کیے جا رہے ہیں اس موقع پہ افتتاحی تقریب میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور ازاد کشمیر اشفاق احمد، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خرم جمیل، ڈائریکٹر اسپورٹس عابد حسین نے ٹرائلز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور ان کی ٹیکنیکل ٹیم اس ایونٹ کی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی موجود تھی۔

مہمان خصوصی پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج میں پر ازاد کشمیر اشفاق احمد صاحب نے ایچ ای سی کی اس کاوشوں کو سراہا اور کہا اس سے میرپور اور فیڈرل ریجن میں تمام بچوں کو اسپورٹس کے شعبے میں بہت فائدہ حاصل ہوگا اور وہ ایونٹ میں پرفارم کر کے شعبہ اسپورٹس کی مدد سے قومی دھارے میں شامل ہوں گے۔

 

 

error: Content is protected !!