محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ،اہلیہ اور بچیاں زخمی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثے میں کرکٹر محمد آصف، ان کی اہلیہ اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔محمد آصف نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ڈیفنس فیز ون میں ایک تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے ان کی گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں وہ، ان کی اہلیہ اور دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔ انہیں سی ٹی اسکین کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

error: Content is protected !!