کوہاٹ ڈویژن ہاکی لیگ ، فائنل میں ایوب کلب کی جیت.

کوہاٹ ڈویژن ہاکی لیگ ، فائنل میں ایوب کلب کی جیت

مسرت اللہ جان

کوہاٹ ڈویژن ہاکی لیگ کا فائنل ایوب کلب نے جیت لیا ، کوہاٹ ہاکی ٹرف پر کھیلے جانیوالے میچ میں بنگش کلب ہنگو کو دو کے مقابلے میں ایوب کلب کے کھلاڑیوں نے تین گول کرکے ہرا دیا

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی پبلک سکول کے پرنسپل تھے جنہوں نے فاتح اور ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے کوہاٹ ڈویژن ہاکی لیگ کے مقابلوں میں ایوب ہاکی کلب کی ٹیم ناقابل شکست رہی

اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ نے ہاکی ایسوسی ایشن کوہاٹ کو مبارکباد پیش کی اور جلد ہی کوہاٹ میں صوبائی سطح کے ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے دس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا

 

error: Content is protected !!