نئی ٹیسٹ رینکنگ،ٹاپ ٹین بائولرز میں کوئی پاکستانی نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے ، ٹاپ 10بالرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بناسکا ،جیمز اینڈرسن پہلے نمبر پررہے ۔

آسٹریلوی کپتان اسٹواسمتھ نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ،میلبرن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کرنے والے ایلسٹر کک بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ۔

پاکستان بیٹسمین اظہر علی ٹیسٹ درجہ بندی میں ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں پاکستانی اوپنر اظہر علی ایک درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولرجگہ نہ بناسکا،آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔

نئی رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے اوپنر ایلسٹرکک نے ابتدائی 10 بیٹسمینوں میں جگہ حاصل کرلی ہے ، میلبرن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے کے سبب وہ اب آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، سال میں چھٹی سنچری بنانے کے بعد اُنہوں نے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، اسمتھ کے 947 پوائنٹس ہیں وہ آنجہانی سر ڈان بریڈ مین کے 961 پوائنٹس سے صرف 14 پوائنٹس کی دوری پر رہ گئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر موجود بھارت کے ویرات کوہلی آسٹریلوی کپتان سے 52پوائنٹس پیچھے ہیں ،پاکستانی اوپنراظہر علی ایک درجے نیچے چلے گئے ہیں، اب اُن کا نواں نمبر ہوگیا ہے۔

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

error: Content is protected !!